خبرنامہ خیبر پختونخوا

چکدرہ،نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

چکدرہ ۔(ملت آن لائن)اسبنڑمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسبنڑبازارمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے افتخارولداورنگزیب سکنہ اسبنڑشدیدزخمی ہوگیا۔ملزمان واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی کوفوری طورپرطبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چکدرہ منتقل کردیاجہاں پراس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔