خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بجلی چوری کی رپورٹنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

ایبٹ آباد۔(ملت آن لائن) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بجلی چوری کی رپورٹنگ کیلئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کرنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے۔ ضلع بھر میں مقامی انتظامیہ، پولیس اور واپڈا افسران پر مشتمل ٹیمیں بنائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سید فیاض علی شاہ نے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اپنے دفتر میں کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں مقامی انتظامیہ، پولیس اور واپڈا افسران پر مشتل خصوصی ٹیمیں بنائی جائیں گی جو ایسے فیڈرز جن پر لائن لاسز ہیں، کا ریکارڈ اکٹھا کر کے ٹارگٹڈ آپریشن کریں گی جبکہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے بھی بجلی چوری کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شکایات کیلئے خصوصی لینڈ لائن نمبرز جاری کر دیئے ہیں۔