خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان:: ایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نے ایس ڈی ای اوز کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان۔(ملت آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان کے پی کے ایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نے ایس ڈی ای اوز کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ضلع ڈیرہ کے چاروں تحصیلوں کے ایس ڈی ای اوز کا تبادلہ کردیا گیا ہے جس کے تحت ایس ڈی ای او ڈیرہ محمد طارق کو جی ایچ ایس ایس درابن کلاں ،ایس ڈی ای او پہاڑ پور کوجی ایچ ایس ایس عبدالخیل ایس ڈی ای او پروآ کو جی ایچ ایس ایس نمبر2 ڈیرہ اور ایس ڈی ای او کلاچی کو جی ایچ ایس بڈھ تعینات کیاگیاہے۔چاروں ایس ڈی ای اوز ٹیچنگ کیڈر کے تھے جو مینجمنٹ کیڈر میں کام کررہے تھے۔