خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان؛ دیوارگرنےسے 3 بچے جاں بحق؛ 4 زخمی

ڈی آئی خان: (اے پی پی) گنج کڑی شموزئی میں زیرتعمیر دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گنج کڑی شموزئی میں بچے کھیل رہے تھے کہ زیر تعمیر دیوارآگری، دیوارگرنے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے جب کہ زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان ہیں، جاں بحق بچوں میں مہربان، شعیب اورعمرفاروق شامل ہیں جب کہ زخمی بچوں کی شناخت اقصیٰ بی بی، سراج اوربھائی صادق اورخالد کے نام سے ہوئی ہے۔