خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان ‘ ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات کی چھان بین کاکام مکمل

ڈی آئی خان۔(ملت آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں دس حلقوں کے لئے ضمنی انتخابات کے لئے 158 امیدواروں کے کاغذات کی چھان بین کا کام مکمل کرلیاگیا ۔گزشتہ روز بھی بیشتر امیدواروں کے کاغذات ٹیکنیکل بنیادوں پر اور مکمل نہ ہونے پر مسترد کردیئے گئے ۔پی کے 97 ڈیرہ اسماعیل خان ون سے 09 امیدوار ،پی کے 99 کلاچی سے 15 امیدوار پی کے78 پشاور کے حلقہ کے لئے 19 امیدوار میدان میں ہے ۔بنوں سے قومی اسمبلی کے حلقہ کے لئے14 امیدوار میدان میں ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق 158 امیدواروں میں پچاس سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مختلف بنیاد پر مستر کیے گئے ہیں ۔