خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان:: بجلی کے بقایاجات اورغیرقانونی کنڈوں کے خلاف مہم کاآغاز

ڈی آئی خان۔(ملت آن لائن)ڈیرہ میں بجلی کے بقایاجات اورغیرقانونی کنڈوں کیخلاف خصوصی مہم کاآغازکردیاگیا۔ پنیالہ سب ڈویژن کی حدود میں ایس ڈی او واپڈاعمران گنڈہ پورکی نگرانی میں بقایاجات کی مدمیں وانڈہ سولہن ، وانڈہ نمداری ،ابوثمرہ ، صدام اللہ ، سدرہ شریف اورروڈی خیل کی بجلی منقطع کی گئی جب کہ پہاڑپور سب ڈویژن کی حدودمیں ایس ڈی او محمد علی خان کی نگرانی میں بقایاجات کی مدمیں مولوی جبار پمپ کے قریب ، سدرک ، مندھراں کلاں ،مونڈوالا، فضل آباد ، گرہ حیات ، شیراں والی ، عمرحیات برانچ اوربیلی کی بجلی منقطع کردی ۔مندھراں سب ڈویژن کی حدود میں ایس ڈی اورحمت اللہ برکی کی نگرانی میں بقایاجات کی مدمیں گرہ رحمان ،وانڈہ بلوچ ،مندھراں سیداں اورمندھراں کلاں کی بجلی منقطع کردی گئی اسی طرح بجلی کے درجنوں کنڈے بھی ہٹادیے گئے اوران کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مراسلے بھی بھجوادیے گئے ہیں ۔