خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان‘ دیرینہ رنجش پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے مخالف کو شدید زخمی کردیا

چارسدہ : طالب علم نے پرنسپل

ڈی آئی خان۔(ملت آن لائن)دیرینہ رنجش پر مسلح ملزمان نے فائرنگ سے مخالف کو شدید زخمی کردیا ،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا تھانہ یارک کی حدود میں واقع پشہ پل چنگ چی سٹینڈ پر مسلح ملزمان نے سابقہ رنجش پر اپنے مخالف گل خان ولد غلام جان قوم اکا خیل سکنہ پشہ پل کو فائرنگ سے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرارہوگئے ۔زخمی گل خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ وقوعہ کے روز اپنے بیٹے ضیا ء الحق کو ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کے بعد وآپس گھر جارہا تھا کہ پشہ پل چنگ سٹینڈ کے قریب ملزمان نیاز محدم ولد حضرت ،امیر محمد ،راز محمد پسران وزیر خان ،معراج دین ،جمعہ گل پسران امیر خان ،عطاء محمد ولد ہیبت خان اور حسین ولد نعیم اقوام اکا خیل ساکنان مقیم شاہ مسلح بہ کلاشنکوف ،پسٹل ،ڈنڈے وسریا آئنی ائے اور مجھے شدید زدوکوب کیا جبکہ ملزم امیر محمد نے پسٹل کی فائرنگ سے مجھے زخمی کیا ہے ۔وجہ عدوات سابقہ دیرینہ دشمنی بیان کی گئی ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلا ف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔