خبرنامہ خیبر پختونخوا

کالام میں بم دھماکا، تحصیل ناظم بونیرسمیت تین افراد زخمی

کالام:(اے پی پی) کالام کے علاقہ اتروڑ میں بم دھماکے سے تحصیل ناظم بونیر سید سلارجہان سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کالام کے علاقہ اتروڑ میں سڑک کنارے پہلے سے نصب بم دھماکےسے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں میں تحصیل ناظم بونیر سید سلار جہان بھی شامل ہیں ۔زخمیوں کوسول اسپتال متنقل کردیاگیا ہے ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ ادھر خیبر ایجنسی میں مختلف کارروائیوں کے دوران جمع ہونے والے بارودی مواد کو تحصیل شاکس میں ایف سی قلعے کے قریب دھماکے سے ضائع کردیاگیا ہے ۔