خبرنامہ خیبر پختونخوا

کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا

کالعدم جماعت الاحرار

کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا

پشاور:(ملت آن لائن)کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا، ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعۃ الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ ملک بھر میں دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا ترجمان اسد منصور افغانستان میں روپوش تھا تاہم اب اس نے خود کو پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ اسد منصور کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔
کالعدم جماعت الاحرار کے 2 دہشتگرد گرفتار
جماعت الاحرار نے اسد منصور کو احسان اللہ احسان کی جانب سے گرفتاری دیئے جانے کے بعد تنظیم کا ترجمان مقرر کیا تھا تاہم اب اس نے بھی خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ملا فضل اللہ کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ مقرر کئے جانے کے بعد عمر خالد خراسانی اور دیگر 8 دہشتگرد کمانڈروں نے ٹی ٹی پی سے الگ ہوکر جماعت الاحرار تشکیل دی تھی جس کا پہلا ترجمان احسان اللہ احسان مقرر کیا گیا تھا۔