خبرنامہ خیبر پختونخوا

کرم ایجنسی ، سرحدی چوکی پر افغانستان سے پانچ راکٹ فائر ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کرم ایجنسی (آئی این پی) کرم ایجنسی کی سرحدی چوکی پر افغانستان سے شرپسندوں نے پانچ راکٹ فائر کئے‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ منگل کو سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں افغان بارڈر سے ملحقہ قیمتی سرحدی چوکی پر افغانستان سے شرپسندوں نے حملہ کیا۔ افغان سرحد سے چوکی پر پانچ راکٹ فائر کئے گئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ (ن غ)