خبرنامہ خیبر پختونخوا

کرم ایجنسی :مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، 5 بچوں سمیت 10 جاں بحق

کرم ایجنسی (دنیا نیوز ) کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دس افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو سدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ کرم ایجنسی میں ایک بار پھر دہشتگردی کی کارروائی ہوئی ، تخریب کاروں نے بارودی سرنگ کے ذریعے دھماکا کر ڈالا ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پاڑا چمکنی سے سدہ آنیوالی وین گودر کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو سدہ ہسپتال منتقل کیا ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے ۔ حالت تشویشناک ہونے پر 3 زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بارودی سرنگ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔