خبرنامہ خیبر پختونخوا

کرک میں گھر پر دستی بم حملہ، میاں بیوی جاں بحق

خیبرپختونخوا:(اے پی پی) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم پھینک دیا جس کے پھٹنے سے میاں بیوی جاں بحق اور انکے دو بچے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کرک کے علاقے نری پنوش میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا ، حملے کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق جبکہ انکے دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ، پولیس کے مطابق گھر پر دستی بم حملے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک ملزموں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔