خبرنامہ خیبر پختونخوا

کوٹلی:پی پی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم ،1شخص ہلاک،4زخمی

کوٹلی:(آئی این پی)کوٹلی سیکٹرکے علاقے نکیال میں پیپلزپارٹی کےکارکنوں کی بلاول بھٹو کنونشن کےسلسلے میں ریلی کے دوران پیپلز پارٹی اور ن لیگ کارکنوں میں تصادم کے نتیجے ایک شخص جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے۔
نکیال میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بلاول بھٹو کنونشن کے سلسلے میں ریلی نکالی،نکیال چوک پہنچنے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تصادم ، پتھراؤ اور شیلنگ سے 1 شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیاہے۔