خبرنامہ خیبر پختونخوا

کوٹلی :احتجاجی ریلی میں پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت گتھم گتھا

کوٹلی:(آئی این پی)کوٹلی میں پیپلز پارٹی کی احتجاجی ریلی کے دوران کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور جھگڑا ہوگیا ، مقامی قیادت آپس میں گتھم گتھا ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے جاں بحق کارکنوں کی موت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جا رہی تھی کہ اسی دوران قائدین کو تقریر کیلئے سٹیج پر مدعو کیا گیا جس پر جلسے میں آںے والے کارکنوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا کہ مقامی قائدین کو اظہار خیال کیلئے سٹیج پر مدعو نہیں کیا گیا ۔ بات تلخ کلامی سے شروع ہوئی اور ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے درمیان میں آکر قائدین میں جھگڑا ختم کرایا ۔