خبرنامہ خیبر پختونخوا

کے پی اسمبلی: اجلاس میں پھر ہنگامہ، اپوزیشن کا سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا

کے پی اسمبلی: اجلاس میں پھر ہنگامہ، اپوزیشن کا سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا

پشاور: (ملت آن لائن) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔ اجلاس ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی کی صدارت میں شروع ہوا تو فوراً ہی جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے مفتی سید جنان کرک کو تیل اور گیس کی رائلٹی نہ ملنے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ اپوزیشن کے دیگر ارکان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ مفتی سید جنان کا کہنا تھا کہ رائلٹی نہ ملنے پر ان کے حلقے کے عوام کا سلوک ان کے ساتھ توہین آمیز ہے۔ انہوں نے فنڈز ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ہنگامہ آرائی کے باعث اسمبلی میں کوئی کارروائی نہ ہو سکی اور ڈپٹی سپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا۔