خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: گراں فروشی کے الزام میں 21 افراد گرفتار

پشاور(ملت آن لائن)پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کے دوران گراں فروشی اور کم مقدار میں پیٹرول و ڈیزل ڈالنے کے الزام میں فلنگ اسٹیشن کے 3منیجرز سمیت 21 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں چھاپے مارے گئے جس میں مقررہ قیمت سے زائد اشیاء خور و نوش فروخت کرنے پر 18 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر چیکنگ کے دوران تین فلنگ اسٹیشنوں کےمنیجرز کو کم مقدار میں پیٹرول اور ڈیزل ڈالنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام فلنگ اسٹیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کی مقدار پوری رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔