خبرنامہ خیبر پختونخوا

گلیات: جیپ کھائی میں گرنےسےڈرائیورجاں بحق ہوگیا

ایبٹ آباد:(اے پی پی) گلیات کے علاقہ مولیا بکوٹ میں تیز رفتار جیپ بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی پولیس نے موقع پر موجود لوگوں کی مدد سے ڈرائیور کی نعش کھائی سے نکال کر ورثاء کے حوالہ کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق مولیا بکوٹ کے مقام پر تیز رفتار جیپ گہری کھائی میں گرنے سے جندر باڑی کا رہائشی ڈرائیور محمد فرید موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے۔ حادثہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بکوٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور مقامی افراد کی مدد سے نعش کھائی سے نکال کر قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی ہے۔