خبرنامہ خیبر پختونخوا

گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑا سے ایم پی اے سرداراورنگزیب کی ملاقات

پشاور (ملت + اے پی پی ) صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی راہنما سرداراورنگزیب نلوٹھہ نے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ رکن صوبائی اسمبلی شیراز خان بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت علاقے کے عوام کو درپیش بعض مسائل پرگفتگو کی۔ گورنرنے اراکین اسمبلی کومتعلقہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔