خبرنامہ خیبر پختونخوا

گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے روٹری انٹرنیشنل کے 10رکنی وفد سے ملاقات

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے موذی امراض کے خاتمے میں روٹری انٹرنیشنل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ملک بھر سے پولیوکے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اور فاٹاسے تقریباً پولیو کامکمل خاتمہ ہوچکاہے۔وہ پیرکے روز روٹری انٹرنیشنل کی دس رکنی وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے روٹری انٹرنیشنل کے صدر غیورسیٹھی کی قیادت میں گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرسے ملاقات کی۔ غیورسیٹھی نے گورنر کو ادارے کی جانب سے تعلیم اورصحت کے شعبے میں اٹھائے گے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایاکہ تھیلیسیمیاکے مریضوں کیلئے اب تک 10 ہزار خون کے تھیلے عطیہ کئے گئے ہیں۔ گورنرنے کہاکہ قبائلی عوام کو صحت اورتعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس ضمن میں موجودہ حکومت فاٹا میں صحت اور تعلیم کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے اور پولیوکے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے پولیوکے خاتمے،صحت اورتھیلسیمیاکے مریضوں کیلئے خون کی فراہمی کیلئے روٹری انٹرنیشل کے کردار کوسراہا اوراس سلسلے میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کایقین دلایا۔