خبرنامہ خیبر پختونخوا

گورنر خیبرپختونخوانے جاتے جاتے یونیورسٹیزترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی

پشاور.(آئی این پی) گورنر خیبرپختونخوانے جاتے جاتے یونیورسٹیزترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی جس کے تحت یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کی تقرری اور ہٹانے کے قواعد وضوابط میں نرمی کر دی گئی ہے۔ہائرایجوکیشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق گورنرخیبرپختونخواسردار مہتاب احمد خان نے استعفیٰ سے قبل یونیورسٹی ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت وائس چانسلرزکی تقرری اورہٹانےکےرولزمیں نرمی کردی گئی۔ اب وائس چانسلرزکوہٹانےکااختیارسنڈیکیٹ سےلیکرچانسلرکودیدیاگیاہے۔جبکہ تدریسی و انتظامی تجربے کی معیاد کم کر کے 20 سال کے بجائے 15 سال کر دی گئی ہے۔قانون میں پرووائس چانسلرکانیاعہدہ بھی تخلیق کیاگیاہے ۔وائس چانسلرکی عدم موجودگی میں نگران کے فرائض انجام دے گااور پرووائس چانسلرکووائس چانسلرکےعہدےپر بھی ترقی دی جا سکے گی ۔