خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہری پور، چھپرروڈ پرموٹر سائیکل اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم ،موٹر سائیکل سوارجاں بحق

ہری پور:(اے پی پی) چھپر روڈ پر جٹی پنڈ ایکسچینج کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود جٹی پنڈ ایکسچینج کے قریب کاگ کا رہائشی 22 سالہ محمد اویس شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ موڑ کاٹتے ہوئے اپنے موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گیا جس کے نتیجہ میں محمد اویس موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ محمد اویس کو گذشتہ روز اس کے آبائی گاؤں کاگ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔