خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہری پور: پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

ہری پور: (آئی این پی) پنڈ گھاکھراہ میں پولیس اور حساس ادارے نے ایک مکان کو ٹارگٹ کرتے ہوئے کارروائی کی۔ مکان میں موجود دہشت گردوں نے پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے وہاں موجود ایک خاتون سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔