خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہری پور کے صحافی سہیل خان کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش

پشاور۔(ملت آن لائن) آئی جی خیبرپختونخواصلاح الدین خان محسود نے ہری پور کے صحافی سہیل خان کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کردی.سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے تحقیقاتی رپورٹ کے بارے میں ایوان کوبتایاکہ سہیل خان قتل کیس میں پولیس تندہی سے کام کررہی ہے قتل کی اصل وجہ منشیات کی خبرکی اشاعت تھی جس پر تاک لگائے بیٹھے ملزم نے سہیل خان پرفائرنگ کرکے اسے قتل کیا رپورٹ کے مطابق سہیل خان کے قتل کی تفتیش کیلئے چار مختلف ٹیمیں کام کررہی ہیں اسکے علاوہ ایف آئی اے،قریبی پولیس ،سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں کی بھی مددلی جارہی ہے ۔ تفتیش ٹیم نے ڈی آرسی اور ہری پور پریس کلب کے صدر کوبھی آن بورڈ رکھاہواہے۔