خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہنزہ ، ایف ڈبلیو او کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ

اسلام آباد (آئی این پی) ہنزہ کے قریب ایف ڈبلیو او کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ سے ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل بال بال بچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہنرہ کے قریب ایف ڈبلیو او کے ہیلی کاپٹر نے کریش لینڈنگ جس سے ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گئے ۔ ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کے دوران جزوی نقصان پہنچا ۔ ذرائع کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ اور عملہ محفوظ رہا۔