خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہنگو ، مختلف واقعات میں 3افرا د جاں بحق ،ایک زخمی

ھنگو(آئی این پی) ھنگو مختلف واقعات میں 3افرا د جان بحق ایک زخمی اس سلسلے میں ھنگو پولیس نے بتایا کہ علاقہ قاضی پمپ میں ذاتی دشمنی کے بناء پر مسلح شخص نے فائرنگ کر کے وزیر ولد رحمان خان کو قتل کر دیا پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے کوششیں کر رہے ہیں دوسرا واقعہ تحصیل ٹل کے علاقہ دلن میں پیش ایا جہاں پر ذاتی دشمنی کے بناء پر مسلح شخص نے فائرنگ کر کے صفت گل ولد عبدلخنان کو قتل کر دیا ھنگو پولیس کے مطابق تیسرا واقع کے علاقہ توغ سرائے میں پیش ایا جہاں پر دو موٹر سائیکل سواروں اور موٹر کار کے درمیان امنے سامنے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جان بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔