خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہنگو میں تحریک انصاف نے سونامی بلین ٹری شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا

ھنگو(آئی این پی) ھنگو میں پاکستان تحریک انصاف نے سونامی بلین ٹری شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا اس سلسلے میں ہنگو کے علاقہ گوہ ساڑ غر میں شجرکاری مہم کا افتتاحی تقریب پاکستان تحریک انصاف ضلع ھنگو کے سابق صدر نور آواز ایڈوکیٹ کے صدارت میں منعقد ہوا تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل و ضلعی کونسلروں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نور آواز ایڈوکیٹ نے کہا کہ درخت ہمارے ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہے پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے تقریب سے شمیم اقبال ،امجد رحمان ،وحید خان ،عبدالرحییم ،عزیز اللہ ،عبدلرحمان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی رہنماؤ ں اور کارکنان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی سابق صدر نور آواز نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔