خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہنگو :کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ ، 3 افراد ہلاک

ہنگو:(آئی این پی)کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا ، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، حملے کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں ۔