خبرنامہ خیبر پختونخوا

نوشہروفیروز، قومی شاہراہ پرٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق

نوشہروفیروز: (ملت+ آئی این پی)نوشہروفیروز پرقومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدزخمی ہوگئے ۔حادثہ قومی شاہراہ پرہالانی کے بلوچ پیٹرولیم کے پاس پیش آیا جب ملتان سے کراچی جانے والی منٹھار نامی مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث قریبی مارکیٹ میں گھس گئی،عینی شاہدین اور مسافروں کے مطابق کوچ کو جھٹکے لگے اور وہ دکان میں گھس گئی،موٹروے پولیس نے زخمی مسافروں کو کوچ سے نکال کرہسپتال منتقل کیا۔ایس ایس پی نوشہروفیروز الطاف لغاری،ڈی ایس پی محراب پور عمر شاہانی موقع پر پہنچے اور امددی کاروائیوں میں حصہ لیا،ایس ایس پی نوشہروفیروز کے مطابق حادثے کے نتیجہ میں 5افراد جا ں بحق جبکہمتعددزخمی ہوگئے ۔ جاں بحق افراد میں کوچ ڈرائیور ندیم ،کلینرنوید احمد سمیت اختر ،امتیاز اور نامعلوم شامل ہے جبکہ زخمیوں میں ندیم ،محمد شہزاد ،عبد الروف محمدبخش ،بشیر احمد ،محمد اسلم ،عورتیں اور بچے شامل تھے ۔