ملت اداریہ

ملت اداریہ..عمران خان انتشار کی سیاست سے توبہ کریں

ملت اداریہ.. چیئرمین تحریک انصاف کے لاک ڈائون پروگرام کو حکومت نے بہتر حکمت عملی سے ناک ڈائون کر دیا. حکومت کی موثر اور دانشمندانہ حکمت عملی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔عمران خان نے 2 نومبر کے دھرنے کو ناکام ہوتے دیکھتے ہوئے دھرنا منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ کے پی کے ‘پنجاب اور دیگر شہروں سے اسلام آبادکیلئے آنے والوں کو اپنے علاقے میں روکنے کا ٹاسک وزیر داخلہ نے وفاقی اور صوبائی پولیس کو دے رکھا تھا جو مکمل طور پر کامیاب رہا ۔ حکمران اور انتظامیہ مسلسل رابطے میں رہے اور تمام صورتحال کو خود مانیٹر کرتے رہے ۔ پولیس کو ہر ایکشن پر شاباش دیتے رہے۔ عمران خان کو بنی گالہ تک محدود رکھنے اور مظاہرین کو بنی گالہ تک نہ پہنچنے دینے کی حکمت عملی مرتب کی گئی تھی جس میں پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر کامیاب رہی ۔ عمران خان نے جب دیکھا کہ کہیں سے قافلہ بنی گالہ نہیں پہنچ پا رہا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کے پی کے کے قافلے کو اسلام آباد پہنچنے دیا جائیگا تو انہوں نے 2 نومبر کے دھرنے کی ناکامی کے پیش نظر کال واپس لیتے ہوئے یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا. عمران خان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں‌نے یو ٹرن لیا ہے. آئندہ کے لئے انہیں‌لوگوں‌کو تنگ کرنے اور انتشار پھیلانے سے توبہ کر لینی چاہیے.