ملت اداریہ

بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعوی

ملت اداریہ….بھارت کے پاکستانی علاقے میں‌سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کو پوری دنیا نے رد کر دیا ہے. وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس سرجیکل سٹرائیک کی صلاحیت موجود ہے. اڑی حملہ میں‌ کوئی پاکستانی ملوث نہیں. عالمی میڈیا نے بھی بھارتی دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے. دی ڈپلومیٹ لکھتا ہے کہ پاکستان ناقابل یقین حد تک متاثر کن فضائی دفاعی نظام کا حامل ہے اور اس طرح کی سرجیکل سٹرائیک کے لئے جس قسم کی مربوط پلاننگ اور تکنیکی مہارت درکار ہوتی ہے‘ بھارت ابھی اس حوالے سے ٹیسٹنگ اور تجربات کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ بھارت نے تاحال اس حملے کے حوالے سے کوئی ثبوت بھی فراہم نہیں کئے دی ڈپلومیٹ کے مطابق سرجیکل سٹرائیک کے لئےHowitzerسسٹم کا فعال ہونا انتہائی ضروری ہے جس کے ذریعے کوئی میزائل گلوبل پوزیشننگ سسٹم استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف کی جانب چلایا جا سکتا ہے۔ بھارت اب تک الزامات کی جنگ کر رہا ہے. وہ پاکستان تو دور کی بات اپنے ہی ملک کے عوام کو مطمئن کرنے میں‌کامیاب نہیں‌ہو سکا. اسے جنگ کی فضا بنانے کا جنون تو ہے لیکن اس کی تیاری انتہائی ناقص اور کمزور ہے. اس کا انکشاف اکانومسٹ کی ایک رپورٹ میں‌کیا گیا. بھارت سرکارکو جنگی جنون ختم کرتے ہوئے کشمیر کے مسئلے کے حل کی طرف آنا ہو گا. جنگیں‌ مسئلوں‌کا حل نہیں. پاکستان کو کمزور سمجھنے کا خیال بھارت کو دل سے نکال دینا چاہیے. پاکستان جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کا حامل ہے. بھارت کی کوئی بھی غلطی اسے تباہی سے دوچار کر سکتی ہے.