ملت انٹرویو

ختم نبوت کا معاملہ: (ن) لیگ کے چار مستعفی ایم پی ایز نے استعفے واپس لے لیے

ختم نبوت کا معاملہ

ختم نبوت کا معاملہ: (ن) لیگ کے چار مستعفی ایم پی ایز نے استعفے واپس لے لیے

لاہور:(ملت آن لائن)ختم نبوت کا معاملہ: (ن) لیگ کے چار مستعفی ایم پی ایز نے استعفے واپس لے لیے، ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ایز نے استعفے واپس لے لیے۔ ڈیڑھ ماہ قبل ختم نبوت کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے 4 ممبران پنجاب اسمبلی نے استعفے دے دیئے تھے جن میں پیر حمید الدین سیالوی کے بیٹے نظام الدین سیالوی بھی شامل تھے۔ شہباز شریف کی درخواست پر پیر حمید الدین سیالوی نے احتجاجی تحریک ختم کردی پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا تھا جو انہوں نے گزشتہ روز شہبازشریف سے ملاقات کے بعد واپس لے لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے چاروں ممبران اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لے لیے ہیں۔ استعفے واپس لینے والوں میں نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ، رضا نصر اللہ اور محمد خان بلوچ شامل ہیں۔ چاروں اراکین کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے ختم نبوت کے معاملے پر ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور اب ان کے تحفظات دور کردیئے گئے ہیں جس کے بعد استعفے واپس لیے۔