ملت انٹرویو

سازشوں اور چور راستے سے وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا: حمزہ شہباز

سازشوں اور چور راستے سے وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا: حمزہ شہباز

لاہور: (ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک میں سازشیں ہوتی رہیں، ترقی صرف جمہوریت سے وابستہ ہے، سینٹ الیکشن کا شیڈول آنا جمہوریت کی کامیابی ہے۔ لیگی رہنما اور ایم این اے حمزہ شہباز ریواز گارڈن پہنچے اور منو بھائی کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے مخالفین کو کھری کھری سنائیں اور کہا عمران خان بد زبانی بند کریں، سازشوں اور چور راستے سے وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا۔ حمزہ شہباز نے کہا آصف زرداری کو کرپشن اور سوئس اکاؤنٹ کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پرلعنت بھیجنے والے پارلیمنٹ سے تنخواہ بھی لیتے ہیں،عمران خان بتائیں خیبر پختونخوا میں عوام کی کیا خدمت کی ہے۔

…………………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…اس بار پنجاب میں ہی حکومت بنانی ہے: آصف زرداری

تونسہ:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہےکہ امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے اور اس بار پنجاب میں ہی حکومت بنانی ہے۔ تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے کیسز بھی بھگتے ہیں اور نوازشریف مظلوم کیسے ہیں، 6 گاڑیاں آگے اور 6 پیچھے ہیں، یہ مظلوم ہیں، اپوزیشن میں خود ہیں اور حکومت ان کی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی ان کا ہے اس کے باوجود مظلوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم ہم تھے ہم بکتر بند میں آتے تھے، پہلے جج نے مجھے سزا دی پھر وہ سزا سپریم کورٹ نے ختم کی۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے، ہم نے اس بار حکومت ہی پنجاب میں بنانی ہے۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ یہ منصوبے کا ایسے افتتاح کرتے ہیں جس کی شروعات اور اختتام ہی نہیں ہوتا جب کہ انہوں نے سی پیک کو سمجھا ہی نہیں، ان کے اور منگولیا کے سی پیک کو دیکھ لیں، آپ نے چین سے ٹرامے لگوائی ہیں، یہ سوچ سوچ کا فرق ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ پاناما باہر سے شروع ہوا، یہ کسی سیف الرحمان نے شروع نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھا جس میں یہ بھی شامل ہوگئے۔ آصف زرداری نے راؤ انوار سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔