ملت انٹرویو

پاناما میں آف شور کمپنی: مونس الٰہی نیب کے سامنے پیش

پاناما میں آف شور کمپنی: مونس الٰہی نیب کے سامنے پیش

لاہور:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے آف شور کمپنی کے معاملے پر نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاناما میں آف شور کمپنیاں بنانے والے تمام افراد کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی سلسلے میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کو بھی طلب کیا گیا۔ نیب حکام کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کو آف شور کمپنی سے متعلق تمام ریکارڈ ساتھ لانے کا کہا گیا تھا۔ مونس الٰہی صبح 10 بجے لاہور میں نیب کے دفتر میں پیش ہوئے اور وہ اپنی آف شور کمپنی سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائے تھے۔ نیب کی تین رکنی ٹیم نے مونس الٰہی سے تقریباً ایک گھنٹے تک سوالات کیے جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ نیب دفتر میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مونس الٰہی نے کہا کہ آف شور کمپنی سے متعلق نیب نے جوپوچھا بتا دیا، ہمارا دامن صاف ہے لہٰذا ادارے جب بلائیں گےجائیں گے۔ واضح رہے کہ نیب نے ناجائز اثاثوں کے ریفرنس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کو بھی طلب کیا تھا جس پر وہ نیب کے سامنے پیش ہوئے۔