ملت انٹرویو

پیمرا کا مارننگ شوز میں غیر مہذب مواد نشر نہ کرنے کا حکم

پیمرا کا مارننگ

پیمرا کا مارننگ شوز میں غیر مہذب مواد نشر نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عدالتی حکم پر ٹی وی چینلز کو مارننگ شوز میں غیر مہذب مواد نشر نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پیمرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ملکی ٹی وی چینلز پر نشرہونے والے مارننگ شوز میں بے ہودہ اور اخلاق باختہ مواد دکھانے اور ان کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد کردی۔ پیمرا نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کراتے ہوئے مارننگ شوز میں نامناسب مواد کو پروگرام کا حصہ بنانے سے روک دیا ہے اور کسی قسم کا بے ہودہ اور غیر اخلاقی مواد ہر گز نشر نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کا پیمرا کو ساحر لودھی کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم
پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت دی ہے کہ پیمرا لاز کے تحت کوڈ آف کنڈکٹ 2015ء کی پاسداری کی جائے، فحش، لچر پن، توہین مذہب اور اخلاقی اقدار کے منافی مواد پینل کوڈ کے تحت قابل سزا جرم ہے۔ دریں اثنا پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو روزانہ 10 منٹ تک پبلک سروس پیغامات نشر کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔