ملت انٹرویو

کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ‘6 افراد جاں بحق

کرم ایجنسی میں

کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ‘6 افراد جاں بحق

کرم ایجنسی:(ملت آن لائن) پاک افغان سرحد کے قریب کرم ایجنسی کے علاقے غوزگھڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے گوزگھڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1 شخص زخمی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور زخمیوں کی طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 3 اہلکار شہید
یاد رہے کہ 24 دسمبرکو پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کےعلاقے غلام خان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔