خبرنامہ

دنیا جانے میرے وطن کی شان، شاعر صہبا اختر

دنیا جانے میرے وطن کی شان
او دنیا جانے میرے وطن کی شان
نہ میں خنجر بھالے دیکھوں نہ لہراتے تیر
نہ توپیں نہ گولے دیکھوں نہ دیکھوں شمشیر
میں ہوں مجاہد پاکستانی
جیسے ایک چٹان
او دنیا جانے میرے وطن کی شان
دنیا جانے میرے وطن کی شان
آزادی کی شمع پہ جھوموں میں پروانہ وار
پاکستان کے جھنڈے تلے میری جان نثار
میں ہوں مجاہد پاکستانی
میری نس نس میں ایمان
او دنیا جانے میرے وطن کی شان
دنیا جانے میرے وطن کی شان
اونچے کہساروں سے پوچھو میرا نام دلیر
پتھر جیسے بازو میرے میں غازی میں شیر
میں ہوں مجاہد پاکستانی
دریاؤں میں کشتی بہنے والے میرے ہاتھ
آندھی ‘ شعلے ‘ بجلی ‘ بادل ہیں یہ میرے ساتھ
میں مجاہد پاکستانی
میرے ہاتھوں میں قرآن
او دنیا جانے میرے وطن کی شان
دنیا جانے میرے وطن کی شان
بابرؒ ، احمد شاہ ابدالیؒ ، غزنوی ؒ میرا نام
میں ہوں محمد بن قاسم ؒ کا اک زندہ پیغام
میں ہوں مجاہد پاکستانی
میں ملّت پہ قربان
او دنیا جانے میرے وطن کی شان
دنیا جانے میرے وطن کی شان

شاعر : صہبا اختر
گلوکار : محمد عالم لوہار
ریڈیو پاکستان لاہور
فلم : آزادی یا موت ( ۱۹۶۶ ء)