خبرنامہ

جرمنی سے ملک بدر ہونے والے پاکستانی شہری کو امیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) جرمنی سے ملک بدر ہونے والے پاکستانی شہری کو اسلام آباد پہنچنیپر امیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا‘ حراست میں لئے گئے مسافر کا تعلق سرائے عالمگیر سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی شہری ملک بدر ہونے کے بعد اسلام آباد پہنچا تو امیگریشن حکام نے اسے حراست میں لے کر پاسپورٹ سیل منتقل کردیا۔ حراست میں لئے گئے مسافر کا تعلق سرائے عالمگیر سے ہے۔