خبرنامہ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی رقوم میں نمایاں اضافہ

نان فائلز

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی رقوم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کی طرح ترسیلات زر میں اضافے کارجحان رواں سال بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اگست 2018ء کے اعداد وشمار کے مطابق ترسیلات زر میں 4.42 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ترسیلات زر کا حجم 2 ارب 3 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا۔