خبرنامہ

اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے تارکین وطن کو 30 گھروں کا قبضہ دلادیا خالد شاہین بٹ

لاہور(ملت)اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کاوشوں کے نتیجے میں ہائو سنگ سکیم ایڈن آباد میں30 گھروں کا قبضہ تارکین وطن مالکان کے حوالے کردیا ۔ اوورسیز پاکستانیوں نے کئی سال قبل گھر بک کرائے تھے لیکن مختلف وجوہ کی بنا پر انہیں قبضہ نہیں مل سکا تھا۔ کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی اور وائس چیئر پرسن کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ نے کہا کہ تارکین وطن نے کمیشن کو شکایات بھجوائی تھیں جس پر ایکشن لیا گیا۔