خبرنامہ

اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات سکائپ کے ذریعے وصولی کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 28اگست (اے پی پی)وفاقی محتسب نے محتسب سیکریٹریٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سکائپ کے ذریعے شکایات کی وصولی کا فیصلہ کیا ہے، اور ان شکایات پر چودہ دن میں فیصلہ کیا جائے گا۔ حافظ احسن احمد کھوکھر سینئر ایڈوائزر لاءاینڈ گریویئنس کمشنر برا اوورسیز پاکستانیز نے وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کی ہدایت پر 8.1 ملین سمندر پا پاکستانیوں کی شکایات کی سکائپ، ویڈیو لنک کے ذریعے وصولی کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی محکموں کے خلاف وصول ہونے والی شکایات کا چودہ دن میں فیصلہ کیا جائے گا اس سلسلے میں سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کو احکامات جاری کئے ہیں۔ اس بات کا فیصلہ حافظ احسن احمد کھوکھر سینئر ایڈوائزر لاءاینڈ گریویئنس کمشنر برا اوورسیز پاکستانیز کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں سمندر پا پاکستانیوں کی وزارت، او پی ایف ، بیورو آف امیگریشن اور اوورسیز ایمپلائیمنٹ کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام وفاقی محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہین۔ وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے گزشتہ تین برس کے دوران دو لاکھ 53ہزار شکایات کو نمٹایا ہے جو پوری دنیا میں ایک ریکارڈ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر تمام سرکاری ادارے پاکستان کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا تہیہ کر لیں تو پاکستان امن کاگہوارہ بن جائے گا ۔ کوئی بھی پاکستانی شہری وفاقی محتسب پاکستان‘ اسلام آباد کے نام شکایت بھیج دے تو اس پر اسی روز کارروائی شروع ہو جاتی ہے ۔