خبرنامہ

اوورسیز پاکستانی اپنا کردار ادا کریں: وزیر اعظم

لندن: (ملت+اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جو ان دنوں لندن میں مقیم ہیں، نے اوورسیز کمشنر زبیر گل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم حصہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔