خبرنامہ

بیرون ممالکپاکستانی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں، اعجاز الحق اور ملک محمد عزیر

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) کشمیر سے متعلق وزیر اعظم کے خصوصی سفارتکاروں ارکان قومی ا سمبلی اعجاز الحق اور ملک محمد عزیر نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بیگناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں۔یہ بات انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کی غرض سے بیرون ممالک دوروں کے سلسلے میں بدھ کو برسلز کے دورے کے موقع پر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیں۔وزیر اعظم کے خصوصی ایلچیوں نے پاکستانی و کشمیری کمیونیٹیز کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ کشمیریوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے تفصیل سے بریف کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام حق خود ارادیت کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں جن کا 68سال قبل سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صورت میں بین الاقوامی برادری نے ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا۔انہوں نے عالمی برادری کو یاد دہانی کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی بیلجیئم اور یورپی یونین کے حکام ،ارکان پارلیمنٹ،تھنک ٹینک اور میڈیا نمائندون کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے بریف کرینگے۔