خبرنامہ

تارکین وطن کی رسائی کوزیادہ سےزیادہ وسعت دی جائے

اسلام آباد : (اے پی پی) اورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے بورڈ آف گورنر ز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے نئے مقرر ہونے والے کمیونٹی ویلفئر اتاشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تارکین وطن کی شکایات کو سنجیدگی سے لیں اور ان کی رسائی کو ذیادہ سے ذیادہ وسعت دیں ۔نئے تقرر پانے والے کمیونٹی ویلفئر اتاشیوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے بہترین افراد کا تقرر کیا گیا ہے اور پاکستانی کمیونٹی اور ریاست کو ان سے امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کی خدمت کے لئے ہر ممکن کوششوں کو بروئے کار لایا جائے اور جذبہ خیر سگالی طر ہ امتیاز ہونا چاہیے ۔بیرسٹر امجد ملک نے شکایات کو نمٹانے کے نظام کو مذید بہتربنانے اور اپنے متعلقہ علاقوں میں صارفین کو بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ویلفئر اتاشی اپنے مثالی اقدامات کے زریعے سرمایہ کاری اور خدمات میں اضافے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کے تشخص کو اجاگر کریں۔نئے تقرر ہونے کمیونٹی ویلفئر اتاشیوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کیلئے اپنی تمام تر کوشیش ،توانائیاں اور تجربے کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ایم ڈی او پی ایف حبیب الرحمٰن اور بورڈ آف گورنر کے دیگر اراکین اس موقع پر موجود تھے ۔