خبرنامہ

ریاض میں پھنسےپاکستانیوں نےوفاقی وزیرکےسامنےاپنےمسائل کےانبارلگا دیئے

ریاض: (اے پی پی) پاکستانی سفارتخانے کے بعد وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی پیر صدرالدین راشدی ان کی فریاد سننے پہنچ گئے۔ متاثرین نے وفاقی کے سامنے مسائل انبار لگا دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پریشان ہیں ان کے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں۔ بیمار اسپتال میں بے یارومدد گار پڑے ہیں۔ لاکھوں کا بل بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے تمام پاکستانیوں کے مسائل تحمل سے سُنے اور چلے گئے۔ سعودی اوجیہ کمپنی نے پندرہ ماہ پہلے سیکڑوں پاکستانیوں کے اقامے ختم کر دیئے تھے اور انہیں سات ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دیں جس کی وجہ سے وہ سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔ ان کے اہلخانہ پاکستان میں ان کی راہ تک رہے ہیں۔