خبرنامہ

سینٹ:سمندر پارپاکستانیوں کو درپیش مسائل کمیٹی کی رپورٹ

اسلام آباد:(اے پی پی) سینٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دیدی۔ بدھ کو سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے قواعد و ضابطہ کار سینٹ 2012ء کے قاعدہ 196 کے ذیلی قاعدہ ایک کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر کمیٹی کی خصوصی رپورٹ زیر غور لانے اور منظور کرنے کی تحریک پیش کی۔ سینٹ کے کسی رکن نے اس رپورٹ پر اظہار خیال نہ کیا جس کے بعد ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی۔