خبرنامہ

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے سعودی عرب کے شہر الریاض پہنچ گئے ۔منیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیزفاؤنڈیشن حبیب الرحمان گیلانی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔وفاقی وزیر سعودی عرب میں اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران سعودی وزراء،پاکستانی مزدوروں کے نمائندوں اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔وہ سعودی حکام سے پاکستانی مزدوروں کے حل سے متعلق بات چیت کریں گے،وفاقی وزیر اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے شہر الریاض،دمام اور جدہ میں پاکستانی مزدوروں کے کیمپوں کا دورہ کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔