پاکستان کے وفاقی اداروں کی اعلیٰ سطح ملازمتوں کے لیے لازم قرار دیے گئے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحانات 2017 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سی ایس ایس 2017 امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کی شرح صرف تین عشاریہ تین فیصد رہی ہے۔ مجمعوعی طور پر 9391 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے محض 312 نے تحریری امتحان پاس کیا جب کہ انٹرویوز کے بعد 310 امیدواروں نے کوالیفائی کیا۔
کامیاب امیدواروں میں 199 مرد جبکہ 111 خواتین شامل ہیں جن میں 261 کی پوسٹنگ کی سفارش کی گئی ہے۔
پوسٹنگ پانے والوں میں 155 مرد اور 106 خواتین شامل ہیں جن کو مختلف سروس گروپوں میں گریڈ 17میں بھرتی کرنے کی سفا رش کی گئی ہے۔
سی ایس ایس امتحانات میں پہلے نمبر پر محمد اوید ارشاد ہیں جنہیں پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس گروپ دیا گیا ہے۔