خبرنامہ

کوئٹہ میں نگراں وزیر اعلی نے صفائی مہم کا آغاز کر دیا

نگران وزیر اعلی بلوچستان نے کویٹہ کے میزان چوک پر جھاڑو لگا کر ہفتہ صفائی کا آغاز کر دیا

کویٹہ میں ہفتہ صفائی کا آغاز ہو گیا، نگران وزیر اعلی بلوچستان علائوالدین مری نے صوبائی وزراء ،میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ اور بلدیاتی عملے کے ہمراہ کوئٹہ کے میزان چوک پر جھاڑو لگا کر ہفتہ صفائی کا آغاز کیا۔ اس موقعہ پر نگران وزیر اعلی نے کہا کہ صفائی مہم کا آغاز کرکے پورے ملک اور خصوصاً کوئٹہ کے واسیوں کو پیغام دیا ہے کہ اپنے شہر اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہمیں صرف حکومتی اقدامات کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے بلکہ ہم اپنی ذات سے بھی اس کا رخیر میں حصہ لے کر ایک صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، علائو الدین مری نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ماضی میں انتظامیہ اگر صفائی کی جانب توجہ دیتی تو شہر کا یہ حال نہ ہوتا صفائی مہم میں شہریوں اور سکول کے طلباء نے بھی حصہ لیا ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف صفائی کا شعور اجاگر ہو گا بلکہ بیماریاں بھی ختم ہوں گی۔