خبرنامہ

چین میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو واپس لانے کیلئے طیارہ روانہ

چین میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو لینے شاہین ائیرلائن کی پرواز این ایل 892 لاہور سے گونگ ژوروانہ ہوگئی ہے۔

تقریبا ڈھائی سو سے زائد مسافروں کو لینے شاہین ائیر لائن کی پرواز کراچی سے لاہور پہنچی تھی۔ شاہین ایئرلائن کا طیارہ خراب پرزے کی تبدیل کے بعد روانہ ہوا۔

شاہین ایئرکا چین میں پھنسے مسافروں کو وطن واپس لانے کا اعلان

ترجمان شاہین ائیرلائن کے مطابق پرواز صبح گیارہ بجے گونگ ژو پہنچے گی جہاں سے پرواز ایک بجے روانہ ہوگی اور شام چھ بجے پاکستان پہنچے گی۔

چین کے شہر گونگ ژو میں تین روز سے پاکستانی مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔