خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریائی صدرآئندہ ہفتے شمالی کوریا کا دورہ کریں گے

  • سیؤل ۔ (ملت+اے پی پی) جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن آئندہ ہفتے پیانگ یانگ میں شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے۔ جنوبی کوریا کے سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں کوشش کی جائے گی کہ امریکا اور شمالی کوریا کے مابین جوہری مذاکرات میں پائے جانے والے تعطّل ختم […]

  • امریکی شہربوسٹن میں گیس کےدھماکے،ایک شخص ہلاک،متعددزخمی

    امریکی شہر بوسٹن کے مختلف علاقوں میں گیس دھماکوں سے درجنوں عمارتوں اور مکانوں میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں ایک شخص ہلاک اور12زخمی ہوگئے۔ امریکی حکام کے مطابق بوسٹن کےعلاقےلارنس، اینڈوراورنارتھ اینڈورمیں گیس کے 60 سے زیادہ دھماکے ہوئے جس سے متعدد عمارتوں اور مکانات میں آگ لگ گئی۔ اس دوران امدادی کارروائیوں میں […]

  • ٹرمپ امریکا کے بدترین صدر ہیں، جان کیری

    واشنگٹن ۔(ملت+اے پی پی) امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ملک کے صدر ٹرمپ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کی تاریخ کے بدترین صدر ہیں۔امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ پر ایک بار […]

  • انسانی حقوق کی ہائی کمشنر کے بیان پر امریکی مندوب کی برہمی

    نیویارک ۔14 ستمبر(ملت+اے پی پی) اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے واشنگٹن اور تل ابیب کے خلاف انسانی حقوق کمشنر کے موقف پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں نکی ہیلی نے انسانی حقوق کی ہائی کشمنر میشل بیشلٹ کے بیان کو جانبدارانہ قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کی ہائی […]

  • جسٹس رنجن گوگوئی بھارتی سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

    دہلی ۔(ملت+اے پی پی) بھارت صدر رامناتھ کووند نے سپریم کورٹ کے دوسرے سینئرترین جج رنجن گوگوئی کو چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔جسٹس گوگوئی تین اکتوبر کو نئے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ وہ موجودہ چیف جسٹس دیپک مشرا کی جگہ لیں گے ، جو دو اکتوبر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

  • جائیداد کی خرید و فروخت ترک لیرا میں ہوگی، صدر اردوان

    استنبول۔(ملت+اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نے کہا ہے کہ ملک میں جائیداد کی خرید و فروخت ترک لیرا میں کرنے کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ ترک صدر کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر جائیداد کی خرید و فروخت ترک لیرا […]